حیدرآباد۔14ستمبر (اعتماد نیوز) یو پی اے دور حکومت میں ٹیلیکام شعبہ میں
بد عنوانی کے الزام میں سابق مرکزی وزیر ٹلیکام دیاندھی مارن کی گرفتاری پر
روک لگائے گئے فیصلہ میں توسیع کی ہے۔ دیاندھی مارن نے سپریم کورٹ میں
درخواست کی کہ حکومت کو جواب دینے کے لئے
انہیں مزید وقت دیا جائے جسکے لئے
انکی گرفتاری پر روک میں مزید توسیع کی جائے جسکو سپریم کورٹ نے منظوری
دے دی ہے۔ یہ توسیع یکم اکتوبر تک رہیگی ۔ خیال رہے کہ غیر قانونی ٹلی فون
کنکشنز جاری کرنے کے الزام میں سی بی آئی نے انکی گرفتاری کے لئے عدالت سے
درخواست طلب کی ہے۔